وقار یونس نے ’مذہب‘ کو کھیل میں لانے پر معافی مانگ لی

میں اپنے بیان پر معذرت خواہ ہوں، میرا مقصد کسی کے جذبات مجروح کرنا نہیں تھا ، ٹویٹ

بدھ 27 اکتوبر 2021 21:37

وقار یونس نے ’مذہب‘ کو کھیل میں لانے پر معافی مانگ لی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ اور لیجنڈری کرکٹر وقار یونس نے پاک بھارت میچ کے دوران وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے ہندوؤں کے سامنے نماز پڑھنے سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی۔

(جاری ہے)

وقار یونس نے ہندوؤں کے سامنے محمد رضوان کے نماز پڑھنے سے متعلق تبصرے سے بہت سے لوگوں کو حیران اور مایوس کیا تھا، وقار یونس کے تبصرے پر انہیں مختلف حلقوں میں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا تھا۔

انہوں نے اپنے اس بیان پر معافی مانگتے ہوئے ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے، وقار یونس نے کہا کہ میں نے بیان ’ہیٹ آف دی مومنٹ‘ میں دیا جس سے بہت سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے۔سابق بولنگ کوچ نے کہا کہ ’میں اپنے بیان پر معذرت خواہ ہوں، میرا مقصد کسی کے جذبات مجروح کرنا نہیں تھا لیکن مجھ سے غلطی ہوگئی۔‘وقار یونس نے یہ بھی کہا کہ کھیل نسل، رنگ یا مذہب سے قطع نظر لوگوں کو متحد کرتا ہی

کرک شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments