پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے انتخاب کا معیار یہ نہیں ہوتا کہ کون زیادہ رنز بناتا ہے،وسیم اکرم دیکھاجاتا ہے کہ کون زیادہ متاثرکن ہے، کس خاص کھلاڑی کی کارکردگی کیسے اثراندازرہی ہی:سابق کپتان

بدھ 17 نومبر 2021 00:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ اگرچہ بابر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنائے اور سرفہرست رہے لیکن پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے انتخاب کا معیار ہمیشہ یہ نہیں ہوتا کہ کون زیادہ رنز بناتا ہے۔

(جاری ہے)

بابراعظم کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے ’پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ‘ نہ دئیے جانے سے متعلق کہا کہ یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ کون سا بلے باز زیادہ متاثر کن ہے، اس لیے انہوں نے دیکھا کہ ٹورنامنٹ کے دوران کس خاص کھلاڑی کی کارکردگی کیسے اثر انداز رہی ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ آسٹریلیا نے زیادہ تر میچز اکیلے ڈیوڈ وارنر کی کارگردگی کی وجہ سے جیتے۔ وسیم اکرم نے مزید کہا کہ یہی نہیں بلکہ آ سٹریلیا ورلڈکپ بھی جیتا ہے۔ خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ئ اختتام پذیر ہوگیا جس کا ٹائٹل آسٹریلیا نے اپنے نام کیا۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اختتام پر آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا ہے جس پر شائقین کرکٹ سمیت سابق کرکٹرز بھی شدید ناراض ہیں۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں