نسلی تعصب کے سائے مزید گہرے، معروف انگلش کرکٹر کی کالے چہرے والی تصویر وائرل

جمعہ 19 نومبر 2021 22:27

نسلی تعصب کے سائے مزید گہرے، معروف انگلش کرکٹر کی کالے چہرے والی تصویر وائرل
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2021ء) انگلش کرکٹ ٹیم کے بیٹر ایلکس ہیلز کی کالے چہرے والی تصویر منظر عام پر آنے کے بعد انگلینڈ میں نسلی تعصب کا معاملہ مزید سنگین ہو گیا ہے۔برطانوی جریدے دی سن کی جانب سے انگلش بلے باز ایلکس ہیلز کی ایک تصویر شائع کی گئی ہے جس میں انہیں دوستوں کے ساتھ کھڑا دیکھا جا سکتاہے، تصویر میں ایلکس ہیلز کو چہرے پر کالے پینٹ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

چند روز قبل پاکستانی نڑاد برطانوی کرکٹر عظیم رفیق نے انگلش اسپورٹس سلیکٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر بتایا تھا کہ انہیں مسلسل لفظ 'پی' کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث انہوں نے خود کو تنہا اور الگ تھلگ محسوس کیا۔ عظیم رفیق نے پارلیمانی کمیٹی کو بتایا تھا کہ ایلکس ہیلز نے اپنے کالے رنگ کے کتے کا نام ’کیون‘ رکھا کیونکہ کرکٹر گیرے بالانس اس نام کو غیر سفید فام افراد کی توہین کے لیے استعمال کرتے تھے۔

(جاری ہے)

تاہم انگلش بلے باز ایلکس ہیلز کی جانب سے عظیم رفیق کے الزام کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یارک شائر کاؤنٹی کا کپتان بنایا گیا تو ڈریسنگ روم کا ماحول خاصہ زہریلا تھا، جو سلوک میرے ساتھ ہوا میں اس کا مستحق نہیں تھا، ایسا ماحول تھا کہ کسی مسلمان کھلاڑی کے روزہ رکھنے پر اٴْسے ہر غلطی کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستانی نڑاد انگلش کرکٹر عظیم رفیق کے ساتھ نسلی تعصب کا رویہ اختیار کرنے پر انگلش کاؤنٹی کلب یارکشائر کے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی پر پابندی عائد کر دی تھی۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں