وہاب ریاض نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ون ڈے ورلڈ کپ کو ہدف بنا لیا

پیر 29 نومبر 2021 22:39

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض نے پاکستان ٹیم میں واپسی پر نظریں جمالیں جبکہ آئندہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور 2023 میں شیڈول کرکٹ ورلڈکپ کھیلنے کو ہدف بنالیا۔ غیر ملکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کم بیک پر نظریں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وہ مزید 3 سال ملک کے لیے کھیل سکتے ہیں، جبکہ آئندہ برس ہونے والے ٹوئنٹی ورلڈکپ اور 2023 میں ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ پر نظریں ہیں۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کرکٹ لیگز کھیل رہا ہوں مگر ملک کے لیے کھیلنا اولین ترجیح ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیم کو کافی مس کر رہا ہوں، امید ہے محنت کا صلہ ملے گا۔ملک میں کرکٹ کی واپسی پر بات کرتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی وجہ سے دنیا کو معلوم ہوا کہ پاکستان محفوظ ملک ہی

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں