شعیب ملک نے لاہور میں ’دی رائس باؤل ‘ کے نام سے ریسٹورنٹ کھول لیا

پیر 10 جنوری 2022 21:17

شعیب ملک نے لاہور میں ’دی رائس باؤل ‘ کے نام سے ریسٹورنٹ کھول لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2022ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک نے لاہور کے پوش علاقے میں ’دی رائس باؤل ‘ کے نام سے اپنا ریسٹورنٹ کھول لیا۔ شعیب ملک کے ریسٹورنٹ ’دی رائس باؤل‘ کی لانچ کی تقریب میں پاکستان کے نامور کرکٹرز سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغا م میں کہا کہ گلوکار و اداکار عاطف اسلم نے افتتاح کے موقع پر اچانک پہنچ کر سب کو حیران کردیا، عاطف اسلم کا اچانک پہنچنا ایک خوشگوار سرپرائز تھا۔

شعیب ملک نے اپنے ٹو ئٹر پیغا م میں عاطف اسلم کے لیے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا جبکہ تقریب میں شرکت کرنیو الی دیگر شخصیات جن میں سابق بولنگ کوچ وقار یونس ، شان مسعود ، وہاب ریاض، حسن علی تھے انہوں نے شعیب ملک کے ریسٹورنٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

کرک شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments