بابر اعظم ہمارے ارطغرل ہم ان کے سپاہی ہیں، شاہین شاہ آفریدی

ہفتہ 22 جنوری 2022 23:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2022ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کپتان بابراعظم کو سپہ سالار ارطغرل قرار دے دیا۔شاہین شاہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں اور وکٹ کیپر، بیٹر رضوان ہمیشہ انہیں کہتے ہیں کہ آپ بتائیں ہمیں کیا کرنا ہے کیونکہ وہ ہمارے ارطغرل ہیں اور ہم ان کے سپاہی ہیں۔

(جاری ہے)

نوجوان فاسٹ بولر نے کہا کہ کے ایل راہول کی وکٹ میرے کیریئر کی بہترین وکٹوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے پاک بھارت میچ پر اظہارِ خیال کیا کہ ٹاکرے سے قبل عجیب سا ماحول بن جاتا ہے کہ یہ پاک بھارت ہے۔شاہین شاہ نے کہا کہ میں نے سوچا ہوا تھا جب بھی بھارت کے خلاف موقع ملا تو اچھی کارکردگی دکھاں گا۔روہت شرما کو آٹ کرنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ روہت کے خلاف پلاننگ سے بولنگ کرائی مجھے معلوم تھا کہ وہ عامر کے خلاف ان سوئنگ گیند پر آٹ ہوئے تھے جس کا میں نے بھی فائدہ اٹھایا۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں