سری لنکا کے حالات پر گہری نظر ہے، کرکٹ آسٹریلیا

جمعرات 12 مئی 2022 14:50

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2022ء) کرکٹ آسٹریلیا نے کہاہے کہ سری لنکا کے حالات پر گہری نظر ہے، کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کو صورتحال سے آگاہ کیا جاتا رہے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ سری لنکا روانگی میں ابھی تین ہفتے ہیں، شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا نے کولمبو میں 16 روز قیام کرنا ہے جہاں مظاہرے ہو رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے ایک سیکیورٹی وفد نے گزشتہ ماہ سری لنکا کا دورہ کیا تھا، سیکیورٹی حکام مزید کشیدہ ہونے والی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیں گے۔خیال رہے کہ آسٹریلیا نے سری لنکا میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے، آسٹریلوی ٹیم کی سیریز جون جولائی میں شیڈول ہے۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں