ش*’’بھارت میں ورلڈکپ جیت کر ہندوستان کو تھپڑ لگاکر واپس آئیں،شاہد آفریدی

اتوار 21 مئی 2023 18:55

؁لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2023ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کو بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کھیلنے اور جیتنے کا مشورہ دیدیا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں شاہد آفریدی نے ایشیاکپ سے متعلق مسلسل موقف تبدیل کرنے پر پی سی بی میجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کو شدید تقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں سمجھنا چاہیے کہ پی سی بی کا سربراہ ہونا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے، اس لیے انھیں اپنا موقف مسلسل نہیں بدلنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کبھی کہتے ہیں ایشیاکپ یہاں ہونا چاہیے، کبھی کہتے ہیں ایشیائی ایونٹ کو انگلینڈ میں ہونا چاہیے، مجھے سمجھ نہیں آ رہی وہ ہر جگہ کیوں انٹرویو دے رہے ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ بورڈ کے سربراہ کی کرسی پر کسی مضبوط اعصاب کے مالک شخص کو ہونا چاہیے، بڑی عمر کا بھی منفی اثر پڑتا ہے، اس ذمہ داری پر اسے ہونا چاہیے جس کے اعصاب مضبوط ہوں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے ایشیا کپ کیلیے بھارت کے ٹیم نہ بھیجنے پر ورلڈکپ کیلیے اپنی ٹیم نہ بھیجنے کی دھمکی پر شاہد ؤ آفریدی نے کہا کہ بھارت نہ جانے کے بارے میں وہ کیوں کہہ رہے ہیں، اس کو تو مثبت انداز میں لینا چاہیے، انہیں چاہیے کھلاڑیوں اور کپتان سے کہیں کہ ورلڈکپ جیت کر ہندوستان میں انہیں تھپڑ لگا کر واپس ا?ئیں۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں