معہ دارالفیوض الاسلامیہ حمادیہ کندھ کوٹ ضلع کشمور میں دستار فضیلت کانفرنس پرسوں ہوگی

پیر 8 فروری 2021 16:47

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2021ء) سندھ کی عظیم علمی درس گاہ جامعہ دارالفیوض الاسلامیہ حمادیہ کندھ کوٹ ضلع کشمور میں ختم بخاری شریف کے موقع پردستارفضلیت کانفرنس کل 10 فروری کو منعقد ہوگی،تقریب کے مہمان خصوصی جمعیت علما سلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹرمولانا عبدالغفور حیدری اور جے یو آئی خیبر پختون خواہ کے امیر سینیٹر مولانا عطا الرحمن ہوں گے،بخاری شریف کا ختم بزرگ عالم دین سینیٹر مولانا سائیں فیض محمد کرائیں گے۔

(جاری ہے)

جامعہ کے رئیس اور وفاق المدارس العربیہ کے مسئول قاری محمد شفیع کھوسو کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دستارفضیلت کانفرنس میں سائیں مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، سائیں مولانا سراج احمد امروٹی، سائیں مولانا عبداللہ پہوڑ شریف والے،مفتی غلام اللہ نوناری سمیت سندھ بھر کے اکابر علما کرام اور پیران طریقت شریک ہوں گے،کانفرنس میں فارغ التحصیل طلبا کی دستاربندی کی جائے گی اور پوزیشن ہولڈر طلبا میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں