کشمور، پولیس اور رینجرز نے دو مختلف مسافر کوچوں پر چھاپے مار کر آٹھ خواتین اور تیرہ بچوں سمیت پینتیس افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا

اتوار 25 اکتوبر 2009 10:13

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔25اکتوبر۔2009ء) کشمور میں پولیس اور رینجرز نے دو مختلف مسافر کوچوں پر چھاپے مارکر آٹھ خواتین اور تیرہ بچوں سمیت پینتیس افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ موڑ پر پشاور سے کراچی آنے والی مسافر کوچ پر چھاپہ مارکر ایک خاتوں اور چھ بچوں سمیت پندرہ افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا جبکہ پولیس اور رینجرز نے ڈیرہ موڑ پر ہی اسلام آباد سے کوئٹہ جانےو الی ایک اور مسافر کوچ پر چھاپہ مارکر سات بچوں اور سات خواتین سمیت مزید بیس غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار ہونے والے افراد کے قبضے سے بڑی تعداد میں غیر ملکی کرنسی اور موبائل فونز بھی برآمد ہوئے ہیں۔ کشمور میں دس دنوں کے اندر گرفتار ہونے والے غیر ملکیوں کی تعدادایک سو دس ہوگئی ہے۔ جن میں آٹھ خواتین اورتیرہ بچے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں