کشمور،بی ایس فیڈر میں 200 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا

پیر 4 ستمبر 2017 11:40

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 ستمبر2017ء)کشمور کے قریب آر ڈی 45 کے مقام پر بی ایس فیڈر میں 200 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، علاقے میں کاشت کی گئی چاول کی فصل زیر آب آگئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع محکمہ آبپاشی کے مطابق آر ڈی 45 کے مقام پر بی ایس فیڈر میں 200 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا ہے ، جس کے باعث سینکڑوں ایکڑ پر مشتمل چاول کی فصل کونقصان پہنچا ہے۔مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو پر کرنے میں مصروف ہیں۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں