کشمور: کراچی سے پشاور جانے والی ٹرین کو حادثہ

جمعہ 9 اپریل 2010 19:31

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔9اپریل ۔2010ء) کراچی سے پشاور جانیوالی ٹرین خوشحال خٹک ایکسپریس کا انجن اور چھ بوگیاں کشمور میں تنگوانی کے مقام پر پٹری سے اترگئیں، حادثے کے بعد مسافروں کی مدد کیلئے مقامی افراد پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

گاڑی کے گارڈ اورڈرائیور نے بتایا کہ اچانک انجن اتر گیا، جس کی وجہ سے ایمرجنسی بریک لگایا۔ اگر بریک نہیں لگائی جاتی تو پوری ٹرین الٹ جاتی۔ مسافروں کے مطابق اچانک بریک لگنے سے ہرطرف دھول پھیل گئی، دہشت اتنی تھی کہ سب نے کلمہ پڑھ لیا۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت مسافروں کے کھانے پینے کا بندوبست کیا۔ مسافروں نے ریلوے انتظامیہ کے رویہ پر احتجاج کیا۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں