کراچی ، ملیر میں دھماکے کی اطلاع

منگل 25 جنوری 2011 19:08

کراچی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جنوری۔2011ء) کراچی کے علاقے ملیر میں دھماکے کی اطلاع ہے تاہم فوری طور پر دھماکے سے ہونے والے نقصان اور نوعیت کا علم نہیں ہو سکا ۔ سی سی پی او کراچی کے مطابق دھماکا موٹر سائیل میں نصب بم پھٹنے سے ہوا ۔

(جاری ہے)

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں واقع بڑا بورڈ کے قریب ایک انتہائی زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی جس سے پورا علاقہ لرز اٹھا ۔ دھماکے کی دور دور تک آواز سنی گئی اور علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں