سلیکٹ ہوکرآنے والی حکومت عوام کی پرواہ کیوں کریگی ،

عمران خان کی حکومت نے غریبوں کی کمر توڑدی ہے، خورشید شاہ ہمارے دوست ملک کے ولی عہد پاکستان آرہے ہیں ،ہمارے پاکستان کے مہمان ہیں، پوری قوم استقبال کرے گی،بھارت ہمیشہ پاکستان پرالزام لگاتا رہتا ہے جو ان کی پرانی روایت ہے، میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 16 فروری 2019 14:27

سلیکٹ ہوکرآنے والی حکومت عوام کی پرواہ کیوں کریگی ،
کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہاہے کہ سلیکٹ ہوکرآنے والی حکومت عوام کی پرواہ کیوں کرے گی اورعمران خان کی حکومت نے غریبوں کی کمر توڑدی ہے، ہمارے دوست ملک کے ولی عہد پاکستان آرہے ہیں ،ہمارے پاکستان کے مہمان ہیں، پوری قوم استقبال کرے گی،بھارت ہمیشہ پاکستان پرالزام لگاتا رہتا ہے جو ان کی پرانی روایت ہے۔

ہفتہ کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خوشرید شاہ نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے غریبوں کی کمر توڑدی ہے، سلیکٹ ہوکرآنے والی حکومت عوام کی پرواہ کیوں کرے گی، آج کی مہنگائی ملکی معاشیت کیلئے بہترنہیں ہے۔ شہبازشریف کیس میں کچھ نہیں تھا اس لئے ان کو رہائی ملی ہے، نواز شریف کو جن کیس میں سزا دی گئی ہے اس میں کچھ نہیں ہے، ہمارے دوست ملک کے ولی عہد پاکستان آرہے ہیں وہ ہمارے پاکستان کے مہمان ہیں، پوری قوم ان کا استقبال کرے گی۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہا کہ کراچی میں ارشاد رانجھانی کے قاتلوں کو سخت سزا دی جائے تاکہ ملک کے اندر امن کے فضا قائم ہو سکے، ان ہاؤس تبدیلی کیلئے ہم اسلئے کوششیں نہیں کر رہے ہیں کیونکہ ایم کیو ایم اور(ق) لیگ کا ریٹ بڑہ جائے گا۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے اوپر ہمیشہ ریفرنس بنانے کی کوشش کی گئی ہے، ہم ان کا سامنا کرتے رہیں گے، بھارت ہمیشہ پاکستان پرالزام لگاتا رہتا ہے جو ان کی پرانی روایت ہے۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں