کشمور کی ماروی 6 ماہ سے انصاف کی منتظر

جرگہ کے حکم پر 9 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کے باوجود مہناز بی بی کو قتل کرکے لاش غائب کردی

اتوار 14 اپریل 2019 18:50

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2019ء) کشمورکی ماروی 06ماہ سے انصاف کی تلاش میں کاروکاری کے الزام کے تحت جرگہ کے منصفین نے فتویٰ دیکر09لاکھ الزام میں آنے والے پر عائد کیئے جسکے بعد مسمات مہناز بے بی کو قتل کرکے لاش غائب کردی ہائی کورٹ سے قاتلوں کی ضمانتیں رد ہونے کے بعد راضی نامہ کی درخواستیں داخل کرکے مقامی کورٹ میں فرضی وارث دکھاکر ضمانت حاصل کرنا چاہتے ہیں کندھ کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ نعرے بازی ۔

(جاری ہے)

کندھ کوٹ پریس کلب کے سامنے مقتولہ مہناز بے بی کی سگی ماں ماروی ماموں خالد سیف اللہ،ماموں اعتبارعلی،سوتیلے والد لعل بخش سولنگی کیجانب سے احتجاجی کرتے ہوئے الزام عائد کیاہے کہ 06ماہ قبل کشمور کے عیدگاھ محلہ میں جرگائی وڈیرے سردار اکرم خان سولنگی ودیگرنے کاروکاری کی فتویٰ دیکر قتل کرنے کا شاہی فرمان جاری کیا جہاں پر الزام میں آنے والے کورائی برادری کے افراد سے 09لاکھ روپے لیئے گئے ملزمان مقتولہ مہناز کے شوہر اسداللہ،دیوراصغرعلی،لیاقت علی ،مقتولہ کی ماں کے سابقہ شوہر کرمان علی سولنگی اور توڈوخان ،بہرام خان سولنگی نے قتل کرکے لاش غائب کردی جوآج تک پولیس برآمد نہ کرسکی ہے جسکے بعد اخبارات میں خبریں آنے کے بعد سابقہ ایس ایس پی سید حیدررضا شاہ نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا انہوں نے مزید الزام عائد کیاکے مقدمہ داخل کرتے وقت ہم تھانہ کشمورمیں موجود تھے مگر ای ایس آئی میر دوست سولنگی اورکشمور پولیس نے ملزمان سے بھاری رشوت لیکر سرکارکی مدعیت میں مقدمہ داخل کیاکیس نمبر 189/2018قلم نمبر302.201دوبااثرملزمان توڈواوربہرام سولنگی کے نام شامل نہیں کیئے اورنہ ہی کاروکاری کی قلم 311کا اندارج کیا گیا ہے انہوں نے مزید کہاکے اب ملزمان نے ہم صلاح ہوکر فاضل جج محمد اسلم چانڈیوانچارج ایڈیشنل سیشن کورٹ کشمورمیں گرفتارچارملزمان اصغر علی،اسد اللہ،لیاقت علی ،کرمان کی ضمانت کیلئے جعلی وارث دکھاکر قاتلوں اصغرعلی کی گھروالی،قابلاں،اسکی بھابھی صائمہ دوسری بھابھی پروین کووارث دکھاکر ضمانت راضی نامہ کی درخواست داخل کی ہے جسکی شنوائی 16اپریل کو رکھی گئی ہے جبکہ ہائی کورٹ لاڑکانہ اور کندھ کوٹ فرسٹ ایڈیشنل سیشن کورٹ نے ملزمان کی ضمانت پہلے ہی رد کرچکے ہیں انہوںنے اعلیٰ عملداران سے مطالبہ کیاہے کہ نوٹس لیکر انصاف فراہم کیاجائے

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں