لانگ مارچ حکومت کے خلاف سازش ہے، مارچوں سے عوام اور حکومت کو دبایا نہیں جاسکتا ، لانگ مارچ سے انقلاب نہیں آتا ملک میں حقیقی تبدیلی کے لیئے مینڈیٹ درکار ہے جس کے لیئے آئین ہی وہ واحد راستہ ہے ،اگر طاہرالقادری کے پاس چالیس لاکھ افراد ہیں تو وہ پندرہ سے بیس سیٹیں جیت کر اسمبلی میں آسکتے ہیں ،وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میرہزارخان بجارانی کی میڈیا سے بات چیت

منگل 15 جنوری 2013 21:50

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15جنوری۔2013ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میرہزارخان بجارانی نے کہاہے کہ لانگ مارچ سے انقلاب نہیں آتا ملک میں حقیقی تبدیلی کے لیئے مینڈیٹ درکار ہے جس کیلئے آئین ہی وہ واحد راستہ ہے ،اگر طاہرالقادری کے پاس چالیس لاکھ افراد ہیں تو وہ پندرہ سے بیس سیٹیں جیت کر اسمبلی میں آسکتے ہیں ۔وہ منگل کو یہاں مددگار15سینٹر کا افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ حکومت کے خلاف سازش ہے حکومتی رٹ کے خاتمے کے لیئے ایسے مارچوں سے عوام اور حکومت کو دبایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کے ایسی سازشوں کو پی پی نے پہلے بھی عوام کی طاقت سے منہ توڑ جواب دیا ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں افسوس ہے کے کوئٹہ میں اہل تشیعہ ہزارہ قوم کے افراد کو قتل کیا جارہے جو کہ ایک نسل کشی کی بڑی سازش ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گورنر بلوچستان امن وامان بہتر بنانے میں اہم کردار اد اکریں گے ایسے ٹارگٹ کلنگ پاکستان کے خلاف سازش ہے ،انہوں نے مقامی نظام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کے یہ کوئی حتمی نظام نہیں ہے پی پی ایسا نظام لائے گی جو سندھ اور پاکستان کے حق میں ہوگا ہم تمام اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہ رہے ہیں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے جذباتی انداز میں سندھ کا بٹوارے کی جو دھمکی دی تھی ۔

انہوں نے کہا کے ہمیں سندھ کے لیئے اپنی جان دینی پڑی تو دیں گے سندھ کو تقسیم کرنے والی سازش میں پی پی کوئی بھی حصہ نہیں بنے گی انہوں نے کہا کے اس طرح کی تحریک میں خون خرابہ ہی ہوسکتا ہے جسکا پاکستان متحمل نہیں ہوسکتا کیونکہ جمہوریت ہی میں ملک کی بقا اور عوام کی حقیقی ترقی کا ضامن ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کے کندھکوٹ میں صفائی اور گندگی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سے سفارشی ایڈمنسٹریٹر کو ہٹا نے کا کہا ہے جو کے کندھکوٹ میں نہیں رہتا تھا جس کی وجہ سے شہریوں کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑا آج اسکا تبادلہ ہوگیا ہے ،انہوں نے ڈیولپمنٹ کے حوالے سے سوال کے جواب دیتے ہوئے کہا کے ہم پوری کوشش کررہے ہیں کے سارے ترقیاتی کام ہمارے حکومتی مدت میں پورے ہوں اور کسی بھی قسم غفلت برداشت نہیں کی جائے گی

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں