کشمور میں دو قبائل میں مسلح تصادم، 5 افراد ہلاک، 5 زخمی

بدھ 7 فروری 2007 23:57

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7فروری۔2007ء) کشمور کے علاقے میں دو قبائل کے درمیان شدید فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک، پانچ زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ کشمور کے ڈی پی او شہاب مظہر نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کچے کے علاقہ بھنر کچو میں ساون اور سبزوئی قبائل میں درینہ دشمنی چلی آ رہی تھی۔

(جاری ہے)

یہی دشمنی بدھ کے روز مسلح تصادم کا باعث بنی فائرنگ کے نتیجے میں ساوند قبیلے کے نور محمد، عارف اور گلزار کے دو بھائی اربیلو سبزوئی اور سعید سبزوئی ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس اگر مداخلت کر کے فائرنگ نہ رکواتی تو مزید جانیں ضائع ہو سکتی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں کشیدگی تاحال جاری ہے تاہم پولیس نے حالات پر قابو پانے کے لئے علاقے میں دو پولیس چوکیاں قائم کر دی ہیں اور دونوں قبائل سے پرامن رہنے کو کہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں