کشمور ، پارکو سے پنجاب جانے والی تیل پائپ لائن دھماکے سے تباہ، دھماکے سے تیل پائپ لائن میں آگ لگی ، ہزاروں لیٹر تیل ضائع ہو گیا

بدھ 24 اپریل 2013 14:25

کشمور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 24اپریل 2013ء ) کشمور کے نواحی علاقے بخشا پور کے قریب پارکو سے پنجاب جانے والی تیل پائپ لائن دھماکے سے تباہ ہو گئی،دھماکے کے باعث تیل پائپ لائن میں آگ لگ گئی جس سے ہزاروں لیٹر تیل ضائع ہو گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو کشمور کے نواحی علاقے بخشا پور کے قریب پارکو سے پنجاب جانے والی تیل پائپ لائن دھماکے سے تباہ ہو گئی،دھماکے کے باعث تیل پائپ لائن میں آگ لگ گئی جس سے ہزاروں لیٹر تیل ضائع ہو گیا۔

پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے لوگوں کو وہاں جانے سے روک دیا۔ ایس ایس پی کشمور فرخ علی لنجار کے مطابق کندھ کوٹ کے قریب تیل پائپ لائن میں دھماکا ہوا۔ جس سے تیل پائپ لائن میں آگ لگ گئی۔فائر ٹینڈرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔تیل پائپ لائن کے ذریعے کشمور سے ملتان تیل فراہم کیا جاتاہے۔ایس پی ایس کشمور نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں