تحریک انصاف رہنما کا کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کو گولی مارنے کی تلقین

اگر آپ کو وزیراعظم یا کوئی سینیئر وزیر نظر آتا ہے تو اسے گولی مار دو، ذمہ دار میں ہوں گا،بیرسٹر سلطان

Khurram Aniq خُرم انیق ہفتہ 1 فروری 2020 11:14

تحریک انصاف رہنما کا کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کو گولی مارنے کی تلقین
آزادکشمیر(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-1فروری2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کارکنان کے ساتھ خطاب ہے۔دیکھا گیا ہے کہ کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر آپ میں سے کسی کو وزیراعظم یاکوئی سینیئر وزیر نظر آتا ہے تو آپ اسے گولی مار دیں،ذمہ داری میری ہو گی۔

کارکنوں سے بات کرتے ہوئے بات جذبات میں کی گئی ہو یا جان بوجھ کر، مگر تحریک انصاف کے رہنما کی طرف سے کارکنوں کو یہی کہا گیا کہ اگر کوئی سینیئر وزیر یا وزیراعظم آزاد کشمیر کسی کو نظر آئیں تو انہیں گولی مار دیں۔واضح رہے کہ نون لیگ کی قیادت او ر پی ٹی آئی کی قیادت ہمیشہ ایک دوسرے کے مدمقابل ہی نظر آئی ہیں، دونوں کو کبھی ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے نہیں دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستا ن کی بھی موجودہ صورتحال کو دیکھا جائے تو پی ٹی آئی کی حکومت نے اس وقت نون لیگ کے رہنماوں او ر قیادت کا جینا مشکل کیا ہوا ہے، ساری قیاد ت کے خلاف مقدمے درج ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ حکومت اپنا سیاسی انتقام لے رہی ہے۔ایسے میں ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں آزاد کشمیر میں بھی پی ٹی کی قیادت کھل کر نون لیگ کے خلاف آ گئی ہے اور یوں محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے نون لیگ کا وہاں بھی مشکل وقت آ چکا ہے۔

اس وقت آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان ہیں جو کہ نون لیگ کے نو منتخب وزیراعظم ہیں۔چونکہ آزاد کشمیر میں اب الیکشن کی فضا ہے، اس لئے پی ٹی آئی کی حکومت کی جانب سے بھی زہر اگلا جا رہا جس میں انہیں بات کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ میں سے کسی کو وزیراعظم یاکوئی سینیئر وزیر نظر آتا ہے تو آپ اسے گولی مار دیں،ذمہ داری میری ہو گی۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں