کشمور، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، تین شدید زخمی

ہفتہ 29 فروری 2020 19:10

کشمور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2020ء) کندھ کوٹ شہر کی پرانی سبزی منڈی کے مقام پر مسلح افراد کی جدید اسلحہ سے فائرنگ، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نیاز احمد باجکانی نامی شخص جاں بحق، جبکہ یار محمد بنگوار، زین لاشاری، حبدار میرانی شدید زخمی ہوئے، لاش اور زخمیوں کو سول ہسپتال کندھ کوٹ منتقل کردیا گیا ۔

واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔ کشمور پولیس نے اے ایس پی سٹی کی سربراہی میں واقعہ میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مقتول نوجوان کی نعش ضروری کارروائی بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی، جبکہ زخمیوں کو سکھر اور لاڑکانہ کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں