گدو تھرمل پاور پلانٹ،بریکر میں آگ لگنے سے 110میگا واٹ بجلی سسٹم سے خارج

پیر 17 جون 2013 12:17

کشمور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جون 2013ء) کشمور کے گدو تھرمل پاور پلانٹ کے یونٹ نمبر 6 کے بریکر میں آگ لگنے سے 110 میگاواٹ بجلی سسٹم سے خارج ہو گئی،سندھ، بلوچستان کے مختلف اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے،4 گھنٹے بعد بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی۔

(جاری ہے)

گدو تھرمل پاور پلانٹ کے یونٹ نمبر 6 کے سسٹم میں خرابی کے باعث آگ لگی جس کی باعث مورو، دادو، میر پور، لاڑکانہ جعفر آباد اور جھٹ پھٹ سمیت مختلف اضلاع کو بجلی کی فراہمی بند ہو گئی۔تھرمل پاور پلانٹ کے اہلکاروں نے 4 گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا جس کے بعد بجلی کی فراہمی دوبارہ شروع کر دی گئی۔واضح رہے کہ گدو تھرمل پاور پلانٹ کے مختلف یونٹوں میں پہلے بھی آگ لگنے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں اور پلانٹ کے 13 میں سے 4 یونٹ اب بھی بند ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں