کشمور، بگٹی اور مزاری قبائل کے دو گروپوں میں تصادم، شدید فائرنگ کے نتیجے 50 سالہ شخص جاں بحق،دونوں گروپ مورچہ بند

پیر 16 مارچ 2020 16:55

کشمور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2020ء) کشمور کے قریب بگٹی اور مزاری قبائل کے دو گروپوں میں تصادم، شدید فائرنگ کے نتیجے 50 سالہ عبدالنبی مزاری جاں بحق، پولیس نے پہچ کر مقتول کی نعش کو کشمور ہسپتال منتقل کردیا،ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کیا گیا۔

(جاری ہے)

مقتول کشمور شہر سے واپس اپنے گہر جا رہا تھا تو درگاہ سخی پیر کے مقام پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ان کو قتل کردیا۔

واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بگٹی اور مزاری قبائل میں دیرینہ دشمنی چل رہی تہی جس کی وجہ سے بگٹی قبائل کے مسلح افراد نے عبدالنبی مزاری کو قتل کردیا ہے۔ ایف آئی آر داخل ہونے کے بعد واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائیگا۔ واقعے کے بعد دونوں گروپ مورچہ بند ہوگئے ہیں جس کے بعد مزید جانی نقصان کا اندیشہ ظاہرکیاجارہا ہے۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں