کشمور، چاچڑ پل کے مقام پر ڈاکوں کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق

ہفتہ 21 مارچ 2020 13:45

کشمور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2020ء) کشمور کے قریب چاچڑ پل کے مقام پر ڈاکوں کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ہوگیا جس کی شناخت دنگلو چاچڑ کے نام سے ہوئی، ڈکیتی کے دوراں مزاحمت کرنے پر نامعلوم ڈاکوئوں نے گولی مار کر 50 سالہ شخص دنگلو چاچڑ کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پنجاب پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں