کشمور، کندہ کوٹ کے علاقے میں ڈاکوئوں نے ایک شخص کو اغوا کرلیا

اتوار 22 مارچ 2020 16:25

کشمور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2020ء) کشمور کندہ کوٹ کے علاقے میں ڈاکوں نے ایک شخص کو اغوا کرلیا۔ نامعلوم ڈاکو 70 سالہ سوڈو ڈاہانی کو اغواء کر کے کچے کی طرف لے گئے، اغواء ہونے والوں کی تعداد دو ہوگئی۔

(جاری ہے)

اطلاع کے بعد مغوی کے ورثاء ڈاہانی قبائل کے سینکڑوں لوگ اسلحہ کے ساتھ انڈس ہائی وی پر نکل آئے، مغوی کے ورثاء نے بھیا قبائل کے ڈاکوئوں پر اغواء کا الزام لگا دیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکو رات کو چوکیدار کو اغواء کر کے لے گئے ہیں، ہم مغویوں کی بازیابی کے لیئے کوشش کر رہے ہیں جلد مغویوں کو بازیاب کرالیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں