کشمور، کرونا سے بچائو کیلئے کشمور کندھ کوٹ ضلع کے تمام شہروں میں لاک ڈائون

پیر 23 مارچ 2020 13:55

کشمور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2020ء) کرونا سے بچائو کیلئے کشمور کندھ کوٹ ضلع کے تمام شہروں میں لاک ڈائون شروع ہوگیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات پر عملدرآمد کروانے کے لیے رینجرز اور پولیس نے کندھ کوٹ،کشمور اور ضلع کے چھوٹے بڑے شہروں میں مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔

(جاری ہے)

فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کو گھروں تک محدود رکھ کر کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیئے عمل کرانا ہے۔ پولیس نے اعلانات کیے کہ رات 12 بجے کے بعد شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ ضلع کے تمام شہر کشمور، کندہ کوٹ، تنگوانی، کرمپور، غوثپور اور بخشاپور میں مکمل طور پر لاک ڈائون جاری ہے۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں