بے نظیر بھٹو شہید کی شہادت کے ذمہ پرویز مشرف ہیں ،سیکورٹی نہ دینے کی وجہ سے ان کی شہادت ہوئی ،سانحہ کارساز کے بعد بینظیر بھٹو کوسیکورٹی کی فراہمی کا مطالبہ کیاتھا ، اس وقت کی حکومت نے سیکورٹی نہیں دی، وزیراعلی سندھ

بدھ 21 اگست 2013 21:28

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21اگست۔ 2013ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید کی شہادت کے ذمہ پرویز مشرف ہیں ،سیکورٹی نہ دینے کی وجہ سے بے نظیر کی شہادت ہوئی , سانحہ کارساز کے بعد حکومت کو شہید بینظیر بھٹو کی سیکورٹی کے حوالے سے کہا تھا مگر سیکورٹی نہیں دی گئی، پستوں کا کام مکمل ہے، کسی بند کا کام ادھورا نہیں، بندوں پر آبپاشی کا عملہ اور اعلیٰ افسران الرٹ ہیں، سابقہ سیلاب سے بہت کچھ سیکھا،عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ،متاثر ہونے والے افراد کی آبادکاری کی۔

وہ بدھ کو کنڈھکوٹ کے قریب ٹوڑی بند پر سیلابی پانی کا جائزہ لینے کیلئے پہنچے جہاں پر انکو آبپاشی عملداران نے بریفنگ دی۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کارساز کے بعد حکومت کو شہید بینظیر بھٹو کی سیکورٹی کے حوالے سے کہا تھا مگر سیکورٹی نہیں دی گئی،بے نظیر بھٹو شہید کی شہادت کے ذمہ پرویز مشرف ہیں ،سیکورٹی نہ دینے کی وجہ سے بے نظیر کی شہادت ہوئی ، پستوں کا کام مکمل ہے، کسی بند کا کام ادھورا نہیں، بندوں پر آبپاشی کا عملہ اور اعلیٰ افسران الرٹ ہیں، سابقہ سیلاب سے بہت کچھ سیکھا،عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ،متاثر ہونے والے افراد کی آبادکاری کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مکانی نظام کے حوالے سے کہا کے ہم مکانی نظام کے حوالے سے کسی سے جنگ نہیں کریں گے بات اختیار کی ہے متحدہ اختیار ات کی بات کررہی ہے جبکہ سابقہ نظام دہرہ نہیں تھا جسکو چند سیاستدانوں نے عوام کو گمراہ کیاہم نے ایک ماہ کے دؤران سب سے ملاقاتیں کرکے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کا معاملہ افہام وتفہیم سے حل کرنی کی کوشش کی ہے مکان نظام کا بل اسمبلی سے اکثریت راءِ سے منظور کرایا ہے عوام کی بہتری کیلئے کام کیئے ہیں انہوں نے کہا کے کل ہونے والے سندھ میں ضمنی انتخابات اکثریت راءِ سے جیتیں گے سندھ پی پی پی کا قلعہ ہے عوام کی خدمت شہیدبھٹو اور شھید بی بی کی وژن کے تحت کررہے ہیں اس موقعہ پرصوبائی وزیراء مکیش چاؤلہ ،جام مہتاب ڈہر ودیگر اعلیٰ افسران اور آبپاشی کا عملہ موجود تھا ۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں