کشمور میں پولیس چوکی پر فائرنگ ،3 اہلکار جاں بحق

پیر 9 ستمبر 2013 12:45

کشمور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 9ستمبر 2013ء ) کشمور کے علاقے بڈانی میں پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔پیر کوپولیس کے مطابق کشمور کے علاقے بڈانی میں سمیجا چیک پوسٹ پر حملہ رات سوا ایک بجے کے قریب کیا گیا۔

(جاری ہے)

حملہ آوروں نے پولیس چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کی جس میں تین کانسٹیبل سائیں بخش،امیر بخش اور علی حسن جاں بحق ہوگئے۔ حملہ آور سرکاری اسلحہ لے کر فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی کشمور عمر سلامت نے کہا ہے کہ حملے میں ڈاکو شلتو شر کا گروہ ملوث ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق غفلت برتنے پر ایس ایچ او بڈانی، ایس ایچ او تھانا میانی اور چوکی سے غیر حاضر اہلکار کو معطل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں