کشمور :موٹر سائیکل تالاب جاگری، 3 بچے ڈوب کر جاں بحق

ہفتہ 5 اکتوبر 2013 21:34

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اکتوبر۔2013ء)کشمور میں کندھ کوٹ کے قریب موٹر سائیکل پانی کے تالاب گر گئی جس کے نتیجے میں 3 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق نبی بخش سبزئی موٹر سائیکل پر کندھ کوٹ سے اپنے گاوٴں جا رہا تھا کہ سبزی منڈی کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل مچھلی کے تالاب میں گر گئی جس کے نتیجے میں نبی بخش کے تین بچے 12سالہ معشوق علی ، 8سالہ اکبر علی اور6 سالہ فرزانہ بی بی تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں