کشمور، 4 سالہ بچی کو ظالم درندروں سے بچانے والی بہادر بیٹی منظر عام پر آ گئی

ملزمان کے سامنے جانا کتنا مشکل تھا ، اے ایس آئی محمد بخش کی بیٹی نے واقعے کی تفصیلات بتا دیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 14 نومبر 2020 13:14

کشمور، 4 سالہ بچی کو ظالم درندروں سے بچانے والی بہادر بیٹی منظر عام پر آ گئی
کشمور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 نومبر 2020ء) : کشمور میں 4 سالہ بچی کو ظالم درندروں سے بچانے والی بہادر بیٹی منظر عام پر آ گئی۔تھانیدار محمد بخش کی بہادر بیوی اور بیٹی سے واقعے کی تفصیلات بتائی ہیں۔ خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں اجر اللہ کی طرف سے ملے گا ، ہم نے تو صرف انسانیت کی خاطر یہ سب کیا ، جس کے لیے میں نے اپنی جوان بیٹی کو پولیس کے ساتھ بھیجا ، جب یہ طے شدہ مقام پر پہنچی تو وہاں ملزم بھی پہنچ گیا اور اس نے اس کے ساتھ ہاتھ ملایا اور پوچھا کہ تم نوکری کرنا چاہتی ہو جس کے جواب میں میری بیٹی نے کہا کہ جی میں نوکری کرنا چاہتی ہوں۔

خاتون نے مزید کہا کہ ہم نے صرف ایک مظلوم عورت کی خاطر اس کو بھیجا جو کہ دن رات روتی تھی،وہ کھانا بھی نہیں کھاتی تھی ، جس کو دیکھ کر ہمیں بھی رونا آتا تھا ، تین دن ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

ہمیں خود کو بھی اس کی حالت دیکھ کر سکون میسر نہیں تھا۔ جب کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بہادر لڑکی نے کہا کہ میں سٹی پارک پہنچی اور اس سے بات کی اور پوچھا کہ وہ لڑکی کو ساتھ لایا ہے ، اس دوران اس نے بھی بچی کی ماں سے پوچھا کہ کون سی لڑکی لائی ہو؟ جس کے جواب میں اس نے میری طرف اشارہ کیا اور بتایا کہ یہ لائی ہوں ، جس کے جواب میں اس نے کہا کہ ہاں اچھی ہے ، اس کے بعد اس شخص نے مجھ سے پوچھا کہ نوکری کروگی جس پر میں نے کہا ہاں میں نوکری کروں گی ، اس دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور اس کو گرفتار کرلیا۔

۔۔دوسری جانب کشمور میں چار سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ پر وزیراعظم عمران خان نے سندھ پولیس کے اے ایس آئی محمد بخش سے رابطہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ملزم کی گرفتاری پر بہادری کا مظاہرہ کرنے پر اے ایس آئی محمد بخش کو شاباش دی۔ وزیراعظم عمران خان نے محمد بخش سے گفتگو میں کہا کہ دل چاہ رہا ہے تمہارا ماتھا چُوم لوں اور تمہیں گلے لگا لوں۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں