سانحہ کشمور، اے ایس آئی اور متاثرہ ماں اور بچی کے لیے بڑا اعلان

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے محمد بخش کو سول ایوارڈ، ماں کو سرکاری ملازمت اور بچی کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 16 نومبر 2020 11:48

سانحہ کشمور، اے ایس آئی اور متاثرہ ماں اور بچی کے لیے بڑا اعلان
کشمور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 نومبر 2020ء) : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سانحہ کشمور میں ملزمان کو گرفتار کرنے والے اے ایس آئی کو سول ایوارڈ، ماں کو پانچ لاکھ روپے اور بچی کو تاحیات اسکالر شپ سمیت متاثرہ خاتون کو میری ٹائم میں ملازمت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ اسماعیل نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ سنٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون سے ملاقات کی اور بچی کی عیادت کی۔

پروفیسر ڈاکٹر جمال رضا نے گورنر سندھ کو بچی کے علاج سے متعلق آگاہ کیا۔عمران اسماعیل نے ہدایت کی کہ بچی کی مکمل صحتیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور تمام ممکن اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے حکم دیا ہے کہ بچی کو اگر علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنا پڑے تو اسے بھیج دیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اس واقعے پر سخت افسردہ اور رنجیدہ ہیں،انہوں نے محمد بخش کو فون کر کے شاباش بھی دی ہے۔

وزیراعظم بہت جلد اے ایس آئی سے ملاقت کریں گے کیونکہ وہ ہمارے وطن کا ہیرو ہے۔سندھ پولیس کو ملزمان کی گرفتاری پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،گرفتار مجرموں کو عدالتیں قرار واقعہ سزا دیں گے۔انہوں نے بچی کی والدہ کو پانچ لاکھ روپے اور بچی کو تاحیات اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزارت بحری امور بچی کو تاحیات اسکالر شپ دے گا،جب کہ والدہ کو میری ٹائم میں ملازمت بھی دی جائے گی۔

عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے ایس آئی محمد بخش کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے جس انداز سے بچی اور ماں کو بازیاب کروایا ، اس پر پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ اے ایس آئی محمد بخش کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا جائے گا۔ان تمام پولیس اہلکاروں کا ذاتی طور پر مشکور ہوں جو ایکشن کے وقت موجود تھے، سندھ پولیس نے ایک ملزم کو جہنم واصل کیا

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں