کشمور میں زیادتی کا نشانہ بننے والی 4 سالہ بچی کی طبعیت اچانک بگڑ گئی

علیشہ کے پیٹ میں زخموں سے خون رسنا شروع ہو گیا تھا،ڈاکٹر نے بچی کی صحت سے متعلق خصوصی بورڈ تشکیل دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 16 نومبر 2020 17:59

کشمور میں زیادتی کا نشانہ بننے والی 4 سالہ بچی کی طبعیت اچانک بگڑ گئی
کشمور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 نومبر2020ء) کشمور میں زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کی حالت اچانک بگڑ گئی ہے۔انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج بچی کو اینٹی بائیوٹکس دی جا رہی ہیں اور ڈاکٹروں کی مسلسل نگرانی میں ہے۔اس حوالے سے قومی اداہ صحت برائے اطفال کے ڈائرایکٹر جمال رضا نے بتایا کہ 4 سالہ بچی علیشہ کی حالت آج یک دم خراب ہوئی۔علیشہ کے پیٹ میں زخموں سے خون رسنا شروع ہو گیا تھا جس کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم نے فوری بچی کا معائنہ کیا۔

معائنے کے بعد بچی کے زخموں کو صاف کر کے اسے دوبارہ بند کر دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ بچی کے زخموں کو صاف کر کے ٹانکے دوبارہ لگا دئیے گئے ہیں۔بچی کو اب بھی اینٹی بائیوٹکس دی جا رہی ہیں اور انتہائی نگہداشت وارڈ میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نے بچی کی صحت سے متعلق خصوصی بورڈ بھی تشکیل دے دیا ہے۔اس سے قبل یہ بھی بتایا گیا تھا کہ کشمور میں زیادتی کا شکار 4 سالہ بچی کے جسم میں انفیکشن ہو گیا ہے۔

زیادتی کا شکار ہونے والی 4 سالہ بچی کراچی کے قومی ادارہ امراض اطفال میں زیر علاج ہے۔سربراہ قومی ادارہ امراض اطفال ڈاکٹر جمال رضا نے کہا ہے کہ بچی کے جسم میں انفیکشن ہو گیا ہے، انفیکشن کو اینٹی بائیوٹک سے کنٹرول کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانس لینے میں بہتری پر بچی کی چیسٹ ٹیوب نکالی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بچی کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔۔خیال رہے کہ چند روز قبل نوکری کا جھانسہ دیکر کراچی سے کشمور لیجا کر خاتون اور اس کی 4 سالہ بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔اے ایس آئی محمد بخش نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کرانے کے لیے اپنی بیٹی اور بیوی کی مدد لی اور ملزم کو گرفتار کر کے اس کی نشاندہی پر 4 سالہ علیشا کو بازیاب کرایا۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں