کشمور، زیادتی کا شکار بچی کی صحت میں بتدریج بہتری

بچی کی آنتوں اور پیٹ کے زخم میں بھی بہتری آرہی ہے،ڈاکٹرجمال رضا ء

جمعہ 20 نومبر 2020 17:24

کشمور، زیادتی کا شکار بچی کی صحت میں بتدریج بہتری
کشمور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2020ء) کشمور میں خاتون اور اس کی 4 سالہ بچی کو نوکری کا لالچ دے کر اغوا اور زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کی صحت میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔ادارہ برائے امراض اطفال (این آئی سی ایچ) کے سربراہ ڈاکٹر جمال رضا کے مطابق بچی کو لگائی گئی چیسٹ ٹیوب نکال لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بچی کی آنتوں اور پیٹ کے زخم میں بھی بہتری آرہی ہے، بچی کو منہ کے ذریعے ہلکی غذا بھی دینے کی کوشش کریں گے۔

خیال رہے کہ کشمور پولیس کے مطابق کراچی کیجناح اسپتال میں کام کرنے والی خاتون کو40ہزار روپے کے عوض کسی کی دیکھ بھال کی نوکری کا لالچ دے کر 25اکتوبر کو کشمور بلوایا گیا، خاتون کی ان افراد سے جناح اسپتال میں ملاقات ہوئی تھی۔پولیس افسر کے مطابق ملزمان نے خاتون کو 15 روز تک اغوا رکھا۔ اس دوران خاتون اوراس کی بچی کے ساتھ اغوا کار ریپ کرتے رہے۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں