کندھ کوٹ میں کتے کے کاٹنے سے معصوم طالبعلم چل بسا ،عید کا تیسرا زور گھر میں قیامت برپا ہوگئی ، ورثاء نے سندھ حکومت سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 24 جولائی 2021 12:15

کندھ کوٹ میں کتے کے کاٹنے سے معصوم طالبعلم چل بسا ،عید کا تیسرا زور گھر میں قیامت برپا ہوگئی ، ورثاء نے سندھ حکومت سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا
کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،حضور بخش منگی ) کندھ کوٹ کے نواحی گاؤں رتو چانڈیو میں 10 سالا طالبعلم جعفر چانڈیو کو ایک ماہ قبل آوارہ پاگل کتے نے مٹھا چوک کے مقام پر اسکول جاتے ہوئے کاٹ لیا تھا بچے کو ورثاء نے سول اسپتال ریبیز لگانے کیلئے لے گئے تو وہاں پر ریبیز کی عدم فراہمی پر مختلف ڈاکٹرز سے علاج کرانے لگے بچہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے آج عید کے تیسرے روز دم توڑ گیا ، بچے والد نہال چانڈیو نے بتایا کہ وقت سر اگر اینٹی ریبیز لگائی جاتے تو آج معصوم بچہ زندہ ہوتا اسپتال انتظامیاں کی لاپراہی سے واقعہ پیش آیا ہے ، دوسری جانب کتوں کے خاتمے کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں ، ورثاء نے حکومت سے سندھ سے اس کا واقعہ نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ، معصوم بچے کا تدفین عمل مکمل کرکے جست خاکی قبرستان میں دفنایہ گیا۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں