ایس ایس پی امجد شیخ کی سخت کاروائیوں نے ڈاکوؤں حواس اڑالئے ، سوشل میڈیا پر ایس ایس پی کو گیدڑ ببکیاں دینے لگے ، کشمور پولیس نے جاگیرانی گینگ کے سربراہ ڈاکو جیئند جاگیرانی کا جینا حرام کردیا

Hazoor Bux حضور بخش منگی جمعرات 29 جولائی 2021 12:09

ایس ایس پی امجد شیخ کی سخت  کاروائیوں نے ڈاکوؤں حواس اڑالئے ، سوشل میڈیا پر ایس ایس پی کو گیدڑ ببکیاں دینے لگے ، کشمور پولیس نے جاگیرانی گینگ کے سربراہ  ڈاکو جیئند جاگیرانی کا جینا حرام کردیا
کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2021ء) کندھ کوٹ درانی مہر کچے میں ایس ایس پی امجد احمد شیخ نے خطرناک گینگ جاگیرانی کے سربراہ کا جینا حرام کردیا ، ٹھکانے تباہ کرنے سے ڈاکو پولیس کیخلاف بیان بازیاں دینے لگے ، گزشتہ ایک سال کے دوراں ایس ایس پی امجد احمد شیخ نے آتے ہی جاگیرانی اور سبزوئی گینگز کا جینا اجیرن بنا دیا ، کچے میں خود سربراہی کرتے ہوئے آپریشن کی اس دوراں جاگیرانی گینگ کے خطرناک انعام یافتہ اور سبزوئی گینگز کے 12 ڈاکوؤں کو ہلاک کرکے آپریشن کو کامیاب کیا ، پھر ڈاکو ہواس باختہ ہوگئے اور چاچڑ قبیلے کے 12 افراد کو قتل کیا جس کے بعد پولیس نے جاگیرانی گینگ کے سربراہ جیئند جاگیرانی اور سبزوئی گینگ کے سربراہ ٹکر سبزوئی کے ٹھکانوں پر قبضہ کرلیا اور متعدد ٹھکانوں کو نظر آتش کرکے سندھ پولیس کا مورال بلند کیا ، ایس ایس پی امجد شیخ کی ایماندارانہ فرائض میں مداخلت کرنے والے یے پریشان ڈاکو آج سوشل میڈیا پر وڈیو بنا کر ایس ایس پی کے خلاف بیان بازیاں دے رہے ہیں ، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ڈاکو ہواس کھو بیٹھے ہیں اس موقع پر ایس ایس پی امجد شیخ نے اردو پوائنٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیئند جاگیرانی ، ٹکر سبزوئی و دیگر انعام یافتہ ڈاکو دریا سندھ کے دوسرے کنارے بیٹھ کر گیدڑ ببکیاں دینے سے میں ان کی جان نہیں بخشوں گا جنہوں نے علاقے میں امن خراب کیا ہوا ہے ان کو قانون کے شکنجے لاکر اپنا فرض ادا کرونگا ، انہوں نے مزید کہا پولیس نے ہمیشہ عوام کے تحفظات کیلئے اپنی جانون کی پرواہ کئے بغیر ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا ہے۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں