حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق ،ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے ،ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندکوٹ منورعلی مٹھیانی

Hazoor Bux حضور بخش منگی جمعرات 29 جولائی 2021 18:02

حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق ،ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے ،ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندکوٹ منورعلی مٹھیانی
کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2021ء) اجلاس کے دوراں واقعہ کربلا صبر تحمل اور قربانی کا لازوال مثال ہے جس کا تاریخ میں کوئی بھی متبادل مثال نہیں ملتا ۔ڈی سی کشمور منور علی مٹھیانی نے مجلس و ماتمی جلوسوں  کی گزرگاہوں  اور امام بارگاہوں میں لائٹنگ اور صفائی کا بہترین انتظام کیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے میونسپل آفیسر  اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کردیں
تفصیل کے مطابق آج  ڈپٹی کمشنر منورعلی مٹیانی کی سربراہی میں  محرم الحرام کے انتظامات کی تیاری کی  مناسبت سے اجلاس بلایا گیا ۔

جس میں سندھ رینجرس کرنل راء جاوید  ای ایس پی  ، کشمور   متعلقہ افسران اور تمام مکاتب فکر کے علماء  نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف مکاتب فکر  کے علماء سے محرم الحرام کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل سنے اور مسائل کے جلد از جلد حل کرنے کا یقین دلایا ۔

(جاری ہے)

اجلاس کو  خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر  کا کہنا تھا کہ  محرم الحرام عظمت اور برکتوں والا ماہ ہے ،واقعہ کربلا صبر تحمل اور قربانی کا لازوال مثال ہے جس کا تاریخ میں کوئی بھی متبادل مثال نہیں ملتا۔

ہم واقعہ کربلا کے پیغام پر عمل پیرا ہو کے اپنی زندگی اور آخرت کامیاب کر سکتے ہیں ۔سیکورٹی حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں سخت سکیورٹی پلان تشکیل دیے گئے ہیں بارڈر ایریا پر پولیس اور رینجرز کی جانب سے گشت  کو بڑھایا جائے گا   اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے ۔ضلع کشمور فرقہ واریت سے پاک ضلع ہے اور ان خاص ایام میں ہمیں   منظم اور متحرک رہنے کی ضرورت ہے ۔

تاکہ کوئی ملک دشمن قوت اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب نہ ہوسکے ۔اس موقع پر انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، میونسپل،  اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ مجلس و ماتمی جلوسوں  کی گزرگاہوں  اور امام بارگاہوں میں لائٹنگ اور صفائی کا بہترین انتظام کیا جائے ۔ سیپکو افسران کو ہدایت کی کہ رات کے وقت خصوصاً مجالس اور جلوس کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے ۔

صحت کی جانب سے مختلف میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جائے ۔ضلع اور تحصیل میں کنٹرول رومز قائم کیے جائیں گے ۔اس موقع پر سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے  رینجرس کرنل راء جاوید  اور اے ایس پی   کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے بارڈر ایریا کو سیل کیا جائے گا اور پولیس اور رینجرس کی جانب سے گشت کو بڑھایا جائے گا اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے ۔تمام مکاتب فکر کے علماء نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں