بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کا واپڈا آفیس کے سامنے دھرنا

Hazoor Bux حضور بخش منگی پیر 2 اگست 2021 13:42

بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کا واپڈا آفیس کے سامنے دھرنا
کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2021ء) بجلی کی طویل غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے واپڈا آفیس کے سامنے دھرنا دیا گیا ، ضلع صدر اکرم خان باجکانی کی سربراہی میں گھنٹا گھر سے واپڈا آفیس تک ریلی نکالی گئی ، مظاھرین نے واپڈا آفیس کے سامنے دھرنا دیا اور شدید بعرے بازی کی گئی ، اس موقع پر مظاھرین نے کہا کہ شہر میں بجلی کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا اجیرن بنا دیا ہے ، بار بار ٹرپنگ اور 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے شدید گرمی سے نڈہال ہوگئے ہیں واپڈا عملداروں نے مظاھرین سے مذاکرات کیا اور یقین دلایا کہ احتجاج ختم کریں اور بجلی کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی یقین دہانی کرائی گئی ، دو گھنٹوں تک دھرنا جاری رہا۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں