کندھ کوٹ پولیس کا دوسرے روز آپریشن کامیاب رہا ، مزید دو مغویوں کو بازیاب کرالیا ، دو روز میں چار مغوی بازیاب ہوئے ، آپریشن جاری ہے

Hazoor Bux حضور بخش منگی منگل 3 اگست 2021 17:56

کندھ کوٹ پولیس کا دوسرے روز آپریشن کامیاب رہا ، مزید دو مغویوں کو بازیاب کرالیا ، دو روز میں چار مغوی بازیاب ہوئے ، آپریشن جاری ہے
کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اگست2021ء) درانی مہر کچے کے علاقے میں دوسرے روز بھی پولیس کا مغویوں کی بازیابی کیلئے آپریشن جاری ، مزید دو مغویوں کو بازیاب کرانے میں کامیابی حاصل ہوئی ، تفصیلات کے مطابق : کندھ کوٹ کچے کے علاقے درانی مہر تھانہ کی حدود میں پولیس کا مغویوں کی بازیابی کیلئے جاگیرانی اور سبزوئی گینگز کیخلاف آپریشن مزید دو مغوی سید ظفر شاہ اور سید پناہ شاہ کو پولیس بازیاب کرالیا ، اس موقع پر ایس ایس پی امجد احمد شیخ نے بتایا کہ دو روز میں چار مغویوں کو بازیاب کرالیا ہے آپریشن کا سلسلہ تاحال بھی جاری ہے ، ایس ایس پی نے کہا کہ پولیس اور ڈاکوؤں کی جدید اسلح سے فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ آپریشن میں پولیس نے ڈاکوؤں کا گھیرا تنگ کردیا ہے دریا سندھ کے کنارے پر متعدد ٹھکانوں کو نذر آتش کیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ جب تک ڈاکؤں کا مکمل خاتمہ نہیں ہوگا آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں