شہداء سندھ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا ، سماج کے دشمن عناصر اور معاشرے کے ناسوروں لڑتے ہوئے پولیس جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ، ایس ایس پی امجد احمد شیخ

Hazoor Bux حضور بخش منگی بدھ 4 اگست 2021 17:08

شہداء سندھ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا ، سماج کے دشمن عناصر اور معاشرے کے ناسوروں لڑتے ہوئے پولیس جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ، ایس ایس پی امجد احمد شیخ
کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2021ء) شہداء پولیس کے دن کو مناتے ہوئے کشمور پولیس بھی کسی سے پیچھے نہیں رہی ، ایس ایس پی امجد احمد شیخ نے شہداء کی یاد کو تازہ کرنے کیلئے ان کی فیملیز کے ساتھ ملاقات کرنے پہنچ گئے ، شہداء کی قبروں چادریں چڑھائی اوردعائیں مانگیں اور پھول نچھاور کئے ، پولیس کے چاک و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی اس موقع پر ایس ایس پی امجد احمد شیخ ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر و دیگر پولیس آفسراں نے شہداء سندھ پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا آج سندھ میں جو امن کی فضا کی لہر قائم ہے اس کے پیچھے شہداء کی لازوال قربانیاں ہیں، سماج دشمن عناصر اور معاشرے کے ناسوروں سے لڑتے ہوئے ان شہداء نے اپنی قیمتی جانیں قربان کی ہیں ، ان کی لازوال قربانیاں ہمشیہ یادگار بن گئی ، ایس ایس پی امجد احمد شیخ نے مزید کہا کہ شہداء کے بچوں کیلئے میری آفیس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہوں گے ہر گھڑی میں ان کی ہر مشکلات میں سہارا بنوں گا، سندھ پولیس کے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئی، واضع رہے کہ کورونا کے پیش نظر یوم شہداء پر تقریبات کو محدود کیا گیا۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں