چہلم امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے ضابطہ اخلاق اور حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کا خیال رکھا جائے ،ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندکوٹ منورعلی مٹیانی

Hazoor Bux حضور بخش منگی جمعرات 23 ستمبر 2021 17:39

چہلم امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے ضابطہ اخلاق اور حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز  کا خیال رکھا جائے ،ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندکوٹ منورعلی مٹیانی
کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2021ء) چہلم میں سیکورٹی کے حوالے سے ضلع کے اندر  مکمل اہتمام کیا جائے گا،ایس ایس پی امجد شیخ ،رینجرز کرنل رائے جاوید اقبال، آج ڈپٹی کمشنر آفس میں چھلم امام  حسین علیہ السلام کے  انتظامات کا۔ جائزہ  لینے کیلئے ایک اجلاس بلوایا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندکوٹ منورعلی مٹیانی کا کہنا  تھا کہ  ہمارا ضلع ایک پرامن ضلع ہے۔

  محرم الحرام مشترکہ تعاون اور امن سے گزرا جس میں علماء کا تعاون قابل تعریف ہے ۔ ڈپٹی کمشنر  نے مختلف مکاتب فکر  علماء کو مشورہ دیا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔آپس میں امن اور امن کے قیام کو یقینی بنایا جائے اس موقع پر مختلف علماء نے چہلم  کے دوران اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سکیورٹی کے  حوالے سے  گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی امجد شیخ اور رینجرز کرنل رائے جاوید اصغر نے کہا کہ جلوس میں سخت سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا ، پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات کیے جائیں گے اور امن قائم رکھا جائے گا۔

گشت کو  شہروں اور دیہاتوں تک بڑھایا جائے گا جیسا کہ مشکوک لوگوں پر نظر رکھی جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ  چہلم  کے جلوس کے مقررہ راستوں پر  صفائی اور  لائٹنگ کا انتظام کریں۔ حیسکو حکام کو  ہدایت وه چہلم کے دوران لوڈ شیڈنگ  نہ کریں۔ اجلاس میں تمام مکاتب فکرکے علما ، نے۔ بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں