کندھ کوٹ میں بھی چہلم نہایت ہی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے ، پانچ ماتمی جلوس بر آمد مرکزی جلوس غلام شاہ امام بارگاہ سے برآمد ، پولیس اور رینجرزس سیکورٹی سر انجام دینے لگے

Hazoor Bux حضور بخش منگی منگل 28 ستمبر 2021 14:38

کندھ کوٹ میں بھی چہلم نہایت ہی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے ، پانچ ماتمی جلوس بر آمد مرکزی جلوس غلام شاہ امام بارگاہ سے برآمد ، پولیس اور رینجرزس سیکورٹی  سر انجام دینے لگے
کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 ستمبر2021ء) یوم عاشورہ چہلم عزاداراں نے حسین نہایت ہی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے ، مرکزی امام بارگاہ غلام شاہ سمیت پانچ جلوس بر آمد ہوئے جو اپنے مرکزی راستوں پر گامزن ہیں ، ماتمی جلوسوں کی نگرانی ایس ایس پی امجد احمد شیخ اور رینجرزس کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات سخت کئے گئے ، پولیس نے راستوں کو مکمل سیل کردیا ، ماتمی جلوس میں عزاداراں نے حسین نے سینا کوبی اور زنجیر زنی کا ماتم کرکے امام حسین علیہ اسلام کو خراج عقیدت پیش کیا پانچ ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں پر گامزن ہوگئے ، جلوس نماز مغربین کو مرکزی امام بارگاہ غلام شاہ میں اختتام پذیر ہوں گے ، اس موقع پر علمہ شیعہ وحدت المسلمین میر فائق خان حیدری ، اور بشیر حیدری نے کہا کہ پولیس اور رینجرزس کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات قابل تعریف ہیں ،چہلم کے ماتمی جلوس میں عزاداراں نے حسین کو کسی نا خوشگوار واقعہ نا پیش آسکا اور جلوس اپنے روایتی راستوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے گامزن ہیں۔


متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں