کندھ کوٹ درانی مہر تھانہ کی حدود کچے کے علاقے میں ایس ایس پی امجد احمد شیخ کی نگرانی پولیس کا ڈاکووٴں کیخلاف آپریشن تین مغوی بازیاب آپریشن کا سلسلہ جاری

Hazoor Bux حضور بخش منگی ہفتہ 2 اکتوبر 2021 17:01

کندھ کوٹ درانی مہر تھانہ کی حدود کچے کے علاقے میں ایس ایس پی امجد احمد شیخ کی نگرانی پولیس کا ڈاکووٴں کیخلاف آپریشن تین مغوی بازیاب آپریشن کا سلسلہ جاری
کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2021ء) کندھ کوٹ کے درانی مہر تھانہ کی حدود کچے کے علاقے میں مغویوں کی بازیابی کیلئے پولیس کا آپریشن ، رات گئے پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، پولیس کی فائرنگ سے ڈاکو فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے تین مغویوں کو بازیاب کرالیا،واضع رہے کہ دو ہفتہ قبل غوثپور سندھو ڈورو سے باگڑی برادری کے ایک دس سالا بچہ دو جوان جن میں بانھوں مھراج ، کنبیر مھراج اور جانو مھراج کو ڈاکو اغوا کرکے تاوان طلب کر رہے تھے ایس ایس پی امجد احمد شیخ کی بھترین حکمت عملی پر آپریشن کیا گیا آپریشن میں مذوکورہ مغویوں کو پولیس بازیاب کرانے میں کامیاب ہوگئے

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں