کشمور میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر بم حملہ، بیوی جاں بحق، میاں زخمی

جمعہ 15 اکتوبر 2021 16:00

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) پسند کی شادی کرنے والے نئے شادی شدہ جوڑے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ ، جس کے نتیجے میں بیوی جاں بحق جبکہ میاں زخمی ہوگیا۔کشمور کے تھانے بخشاپور حدود گائوں بڈھو خان بنگوار میں گھر میں ریموٹ کنٹرول بم چار پائی کے نیچے رکھا گیا، جس کے پھٹنے سے میاں زخمی زاہد علی بنگوار اور بیوی مسمات زبیداں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

بم دھماکہ کے بعد ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ اطلاع پر تھانہ حدود کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور خاتون کی لاش اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کردیاگیا۔ایس ایچ او بخشاپور حسین علی شاھانی کے مطابق زاہد علی بنگوار اور مسمات زبیداں بروھی نے چھ ماہ قبل کورٹ میرج کیا تھا، جس کے بعد لڑکی کی ورثا جوڑے کو مسلسل مارنے کی دھمکیاں دے رہے تھے،جمعہ کوانہوں نے گھر پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کردیا۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں