صوبے میں کوئی بیڈگورننس نہیں ،وزیراعلی سندھ

میئرکراچی کواپناکام کرناچاہیے، اختیارات نہ ہونے کا شور نہیں مچائیں،سید مراد علی شاہ

پیر 3 اپریل 2017 16:31

صوبے میں کوئی بیڈگورننس نہیں ،وزیراعلی سندھ
کشمور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2017ء)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں کوئی بیڈ گورننس نہیں،میئر کراچی اپنے اختیارات استعمال کرکے لوگوں کی خدمت کریں۔

(جاری ہے)

کشمور میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ میں دو نہیں ایک ہی آئی جی کام کررہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میئرکراچی کواپناکام کرناچاہیے، اختیارات نہ ہونے کا شور نہیں مچائیں،کل تک جس قائدکیلئے وہ کام کرتے تھے آج ان کانام لینے سے گریزکرتے ہیں۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں