بلاول بھٹو زرداری کا وزیراعلیٰ سندھ کو فون ٬محرم الحرام کے سکیورٹی پلان پر تبادلہ خیال

محرم الحرام کے جلوسوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ٬ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں ماتمی جلوسوں میں شرکت کریں٬چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی

پیر 10 اکتوبر 2016 18:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیر کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو فون کیا اور ان سے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں ۔سید مراد علی شاہ نے پارٹی چیئرمین کو محرم الحرام کے سکیورٹی پلان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حکومت سندھ کی بھرپور کوشش ہے کہ عزاداروں کو کسی قسم کی کوئی مشکل پیش نہ آئے ۔اس حوالے سے بہتر انتظامات کیے گئے ہیں ۔بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر میں محرم الحرام کے جلوسوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ۔ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں ماتمی جلوسوں میں شرکت کریں ۔انہوںنے ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزراء سندھ بھر کی صورت حال کو خود مانیٹر کریں ۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں