کشمور ،یونین کونسل بڈانی میں باولے کتوں نے پانچ لوگوں کو کاٹ لیا، ہسپتال منتقل

جمعہ 13 مارچ 2020 18:02

کشمور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2020ء) کشمور کے یونین کونسل بڈانی میں باولے کتوں نے پانچ لوگوں کو کاٹ لیا۔ زخمی ہونے والوں میں 12 سالہ صابر علی بھٹو، 40 سالہ جمال الدین سولنگی، 30 سالہ شاہنواز سومرو اور دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو مقامی ہسپتال لایا گیا جہاں سہولت نہ ہونے کی وجہ سے کندھ کوٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔اس حوالے سے شہریوں نے مقامی انتظامیہ سے جلد کتا مار مہم شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں