کشمور،مسافر کوچ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ،دو افراد جاں بحق

اتوار 10 جنوری 2010 12:08

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔10جنوری۔ 2010ء) کشمور میں مسافر کوچ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو مقامی اسپتال لے جایا گیا۔

(جاری ہے)

کراچی سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کو انڈس ہائی وے کے قریب ڈاکوؤں نے روکنے کی کوشش کی۔ گاڑی کے نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے کوچ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، اور تین افراد زخمی ہوگئے۔واقعے کیخلاف مسافروں نے انڈس ہائی وے پر دھرنا دیکر ٹریفک بلاک کردی۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں