کشمور، قبائلی تصادم میں چار افراد ہلاک، لواحقین کا احتجاج

بدھ 3 فروری 2010 14:07

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔03 فروری۔ 2010ء) کشمورکے علاقے کندہ کوٹ میں تین قبائل میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کے لواحکین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سبزوئی، ساونت اور بنگوار قبائل میں جاری تصادم کے نتیجے میں علاقے میں کاروبار زندگی معطل ہوکر رہ گیا ہے۔ لوگوں میں شدید خوف و ہراس ہے۔

(جاری ہے)

قبائلی تصادم کی وجہ سے پورا علاقہ جنگ زدہ علاقے کا منظر پیش کر رہا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق پولیس کی طرف سے تصادم رکوانے کیلئے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔ دوسری جانب ہلاک ہونے والے افراد کے لواحکین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر بیٹھ گئے۔ احتجاج کے باعث نیشنل ہائی وے پر ٹریفک چار گھنٹے تک معطل رہا۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں