کشمور:غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے کی کوشش

اتوار 4 جولائی 2010 14:12

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔4جولائی۔2010ء) کشمور میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کرنے کی کوشش کی ہے، خاتون نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ وہ اپنے شوہر سے خلع لینا چاہتی ہے جسکی وجہ سے اسکا شوہر اسےقتل کرنا چاہتا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ کندھ کوٹ کے گنجان آباد علاقے غریب آباد میں پیش آیا،احمد علی شیخ نامی شخص نے نو بچوں کی ماں اپنی بیوی گوری کو کارو کاری کا الزام لگا کرقتل کرنے کی کوشش کی، پڑوسی کی جانب سے اطلاع ملنے پولیس نے کارروائی کی اور خاتون کو قتل ہونے سے بچالیا۔

پولیس نے خاتون کو تھانہ میں پناہ دے کرمقدمہ درج کرلیا ، تاہم اسکے شوہر کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے، خاتون نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ اسکاشوہر شرابی ہے اوراسے ناحق قتل کرنا چاہ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں