پولیس کا2مغویوں کی بازیابی کیلئےڈاکوؤں کیخلاف آپریشن،متعدد مشکوک افراد گرفتار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 دسمبر 2017 18:53

پولیس کا2مغویوں کی بازیابی کیلئےڈاکوؤں کیخلاف آپریشن،متعدد مشکوک افراد گرفتار
کندھ کوٹ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22 دسمبر2017ء) : کرمپور تھانہ کی حدود مچھی بنڈو انڈس ہائی وے کے مقام پر ٹرک مزدا سے ڈاکووں کی لوٹ کھسوٹ کے دوران دو ڈرائیوروں کو اغوا کرکے کچی کہ علاقےمیں فرار ہوگئے۔امریکی  مغویوں میں ندیم اور سلیم جھیوا شامل ہیں اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی بشیر احمد بروھی نے ضلع بھر کی بھاری نفری پولیس کچی کہ علائقے  گڑھی تیغو میں پہنچ کر ڈاکووں کا پیچھا کیا ڈاکو مغویوں کو لے کر دریا سندھ کے بیچ میں فرار ہوگئے دوسری جانب پولیس نے ڈاکووں کے درجنوں ٹھکانوں کو مسمار کردیا اور 20 سے زائد مشکوک افراد گرفتار کرلئے اس حوالے سے ایس ایس پی بشیر احمد نے نمائندہ اردوپوانٹ کوبتایا کہ ضلع میں بدامنی کرنے والے ڈاکو کتنے بھی با اثر کیوں نہ ہوں انہیں پاتال سے نکال کر قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا اور مغویوں جلد بازیاب کروائیں گے تاہم اغوا برائے تاوان کے واقعات میں پھر سے بڑھنے پر ضلع بھر میں خوف و حراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

مزید برآں کندھ کوٹ بڑھتی ہوئی بدامنی کے معاملے کا فوری نوٹس پولیس نے لیتے ہوئے سرگرم شھر کے ای سیکشن تھانہ کے دبنگ ایس ایچ او شاہد صادق میمن نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر خفیہ اطلاع پر مختلف علائقوں میں کاروائی کے دوران جھولے لال اسٹاپ کے قریب چھاپہ مارا روپوش  اشتہاری مجرم محمد حسن ولدیت عارب عارف عرف ارڈو گرفتار کرلیا جس کے اوپر مقدمہ 353۔

324۔148۔149۔86/2013 پولیس اسٹیشن ای سیکشن میں درج تھے دوسری جانب ایس ایچ او گبلو تھانہ امید علی جاگیرانی نے اپنی ٹیم کہ ساتھ مل کر کاروائی کی جس میں روپوش ملزم بجار خان ولدیت اللہ ڈنو گرفتار کرلیا جس کے اوپر کرائم نمبر 04/2009 انڈر سیکشن 63ABC پولیس اسٹیشن گھیلپور میں مطلوب تھا پولیس نے ایس ایس پی بشیر احمد بروھی کے حکم کی تعمیلات کرتے ہوئے مختلف علائقوں میں سرچ آپریشن اور سرچنگ کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں