کندھ کوٹ میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 25 دسمبر 2017 19:41

کندھ کوٹ میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا
کندھ کوٹ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔25 دسمبر2017ء) : کندھ کوٹ میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق آج کرمپور گریڈ اسٹیشن کے انچارج سیپکو ملازم نظام الدین کوسو ڈیوٹی سے واپس اپنے گھر جاتے ہوئے سوکڑلاڑو کے مقام پرنامعلوم مسلح افراد نےاغوا کرلیا جس کےبعد حسیکو ھائیڈرو یونین کے چئرمین اصغر بجارانی حاکم بھلکانی ۔

حافظ مراد بنگوار ۔

(جاری ہے)

یونس ملک و دیگر نے حیسکو ملازم کی اغوا کے بعد حیسکو آفیس سے ٹاور چوک تک ریلی نکالی گئی  احتجاجی مظاھرہ کیا اس موقع پر یونین رہنماوں نے مغوی حیسکو عملدار کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا دوسری جانب احتجاج کو وسیع کرکے بجلی بند کردیں گے حیسکو ملازم کے گھر میں سوگ کا سماچھا گیا واضع رہے پہلے بھی مغوی جن میں رتودیرو کے مزدا دو ڈرائیور اور تنگوانی کے رہائشی عنایت اللہ گجرانی سمیت 4 مغوی تا حال بازیاب نہ ہوسکے ہیں پولیس خاموش تماشائی بن گئی اغوا کی وارداتوں کی وجھ سے ضلع بھر میں خوف و حراس پھیل گیا۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں